بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰن الرَّحِم
IN THE NAME OF ALLAH, THE MOST BENEFICIENT, THE MOST MERCIFUL

for english version of this website visit WWW.BAHAIAWARENESS.COM | feedback? write to faruqsm@gmail.com 

سوال: ظہور قائم آل محمد ہی قیامت ہے

بہائی حضرات ایک حدیث بغیر حوالے کے پیش کرتے ہوئے اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ظہور قائم آل محمد ہی قیامت ہے۔ نقل کرتے ہیں ۔ ”اِذَا قَامَ الْقَائِمُ فَقَدْ قَامَتِ الْقِیَا مَة۔

ترجمہ : جب قائم کا ظہور ہوگا تو قیامت قائم ہوجائے گی۔

 

جواب:

نہ امام کا نام اور نہ کتاب کا نام اور نہ مصنف کا نام آخر اس ترقی یافتہ دور میں اس حدیث کو ڈھونڈیں بھی تو کہاں ڈھونڈیں ۔ ہم نے پھر بھی تین ہزار کتب شیعہ و سنی کی تمام جلدوں میں تلاش کیا مثلًا بحارالانوار کو ایک کتاب شمار کیا ہے نہ کہ ایک سو دس حالانکہ تلاش ان ایک سو دسوں میں کیا ہے لیکن یہ حدیث ہمیں نہیں ملی۔

 

حدیث کے ترجمے میں تھوڑا سا نقص ڈال کر ماخذ غلط اخذ کر لیا۔ حدیث تو صاف طور پر یہ کہہ رہی ہے جو ہم شیعوں کا عقیدہ بھی ہے کہ قیامت ظہورِ مہدی علیہ السلام کے بعد ہی نمودار ہوگی بلکہ بہائیوں کے خلاف ہے کہ ظہور امام مہدی علیہ السلام کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام جو پہلے آچکے ہیں اور مصلحتًا خدا نے انھیں ساتویں آسمان پر محفوظ رکھا ہے وہ نازل ہوں گے ۔ بحر حال یہ واضح ہے کہ ظہورِ قائم آل محمد علیہ السلام کے بعد بغیر کسی نئے نبی کے آئے قیامت برپا ہوگی۔

·        عقیدہ معاد

·        سوال : جدید کے مسلمان کا قیامت کے بارے میں عقیدہ

·        سوال: بعثت انبیاء قیامت ہے؟

·        سوال: حضرت امیر الموٴمنین کی حدیث

·        سوال: ظہور قائم آل محمد ہی قیامت ہے؟

·        سوال: عظیم نبی کا آنا قیامت کبریٰ ہیں؟

·        سوال: قیامت کے بارے میں سورہ حج کی آیت

·        سوال: ظہور قائم آل محمد کو قیامت ہیں؟

·        سوال: قیامت کی حقیقت کا متشابہ الفاظ میں بیان ہونا

·        سوال: قیامت کے بارے میں سورہ : رحمٰن کی آیت



blog comments powered by Disqus
HOME | BACK
©TheBahaiTimes.com